وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنے قائد رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز قیادت میں بے پناہ ترقی کی ہے،زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی قدرتی آفت، ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے۔
عثمان بزدار نے کہاکہ ترکی کی حکومت اور عوام نے عالمی سطح پر پاکستان کے ہر موقف کی بھرپور تائید کی ہے، مسئلہ کشمیر پر بھی ترکی نے پاکستان کے اصولی موقف کی ہمیشہ حمایت کی ،
وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اور محبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔