آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ارجن نے کورونا وائرس میں برتن اور باتھ روم خود دھوئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، انہوں نے کورونا سے جنگ جیت لی ہے لیکن اُس دوران انہوں نے جس طرح دن گزارے وہ اُنہیں اب تک نہیں بھول سکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نےحال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دی ہے جس کے بعد پہلی مرتبہ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بات کی ہے اور بتایا ہے کہ اُن کی کورونا میں کیا حالت ہوگئی تھی اور اُن کے دن کیسے گزرے۔

ارجن کپور نے انٹرویو میں اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے اُنہیں رپورٹ مثبت آنے کے بعد کورونا ہونے کا اعتراف کرنے میں گھنٹوں لگ گئے اور اب رپورٹ منفی آنے کے بعد وہ خود کو جسمانی طور پر پوری طرح صحت مند محسوس نہیں کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اُن کے جسم کی توانائی اور امیونٹی کافی کم ہوگئی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ میں اپنی رپورٹ دیکھ کر بہت کنفیوزڈ ہوگیا تھا، اس کے بعد مجھے چھ سے آٹھ گھنٹے یہ قبول کرنے میں لگے کہ کورونا اتنا خطرناک نہیں ہے، جتنا میں اس کو لے کر فکر مند ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ذہن میں طرح طرح کے برے خیالات آرہے تھے، شوٹنگ کیسنل ہونے کی مایوسی بھی تھی لیکن مجھے کورونا سے جنگ لڑنی تھی۔

کورونا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو الگ کمرے میں بند کرلیا تھا، جہاں انہوں نے اپنے کھانے کے برتن خود دھوئے اور یہاں تک کہ اپنا باتھ روم بھی انہوں نے خود ہی صاف کیا تھا۔

ارجن کپور نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے اُنہیں بتا دیا تھا کہ 10 سے 14 دنوں میں وائرس کے پھیلنے کا امکان کافی کم ہوجاتا ہےلیکن اس کے باوجود انہوں نے احتیاط برتی کیونکہ وہ کسی اور کے بیمار ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہتے تھے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید