• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا کو شکست دے دی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے چہرے پر ماسک لگائے اور ہاتھ میں کافی کا کپ پکڑے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔

انہوں نے مداحوں کو کورونا کو شکست دینے کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں بعد اپنے کمرے سے باہر آنے اور اہلخانہ کے ساتھ بیٹھنا سیر کرنا جیسا لگ رہا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں کہ وہ اس وائرس میں مبتلا ہونے کی پریشانی سے باہر آچکی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’معمولی درد اور ہلکی علامتوں کے ساتھ موذی وائرس کو شکست دینے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں اور اپنے ڈاکٹرز، اہل خانہ، ہمسائے اور مداحوں کی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ اس برے وقت میں آپ سب نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا ہے اس کا  شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، آپ سب برائے کرم محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔

اس سے قبل ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو یاد کرتے ایک پوسٹ شیئر کی تھی، انہوں نے بیٹے ارحان خان اور اُس کے پالتو کتے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں گھر کی دوسری جانب سے ملائکہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔


ملائکہ کا کہنا تھا کہ ’پیار سرحدوں کی قید سے آزاد ہے، سماجی فاصلہ اور سیلف قرنطینہ کے ساتھ ہم نے ایک دوسرے کو دیکھنے اور ایک دوسرے سے بات کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے۔‘

کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے قرنطینہ اختیار کئے اداکارہ ویکسین کی دستابی کیلئے بھی بے چین دکھائی دیں تھیں۔

اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’کوئی ویکسین نکال دو بھائی، ورنہ جوانی نکل جائے گی۔‘

بھارت میں شوبز اور سیاست سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ عالمگیر وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین