• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کپور کے بعد ملائکہ اروڑہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آگیا


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار ارجن کپور کے بعد گزشتہ روز ہی ملائکہ اروڑہ کا بھی کوروناوائرس ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مائکہ کی بہن امرتا اروڑہ نے ملائکہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز ہی ان سے کچھ گھنٹے پہلے ارجن کپور نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے بتایا تھا کہ ان کا کووڈ19 ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آیا ہے۔ واضح رہے کہ ملائکہ کے شو انڈیاز بیسٹ ڈانسرز کے سیٹ پرموجود7 سے 8 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں آئیں تھیں۔ بولی وڈ اداکار ارجن کپور کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ اس کی اطلاع خود ارجن کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی ۔ ارجن کپور نے لکھا کہ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہوں ، آپ سب کو یہ اطلاع دینا میں اپنا فریضہ سمجھتا ہوں ۔ میں ٹھیک محسوس کررہا ہوں ، مجھ میں معمولی علامات پائی گئی ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر میں نے خود کو ہوم کوارنٹائن کرلیا ہے۔ اداکار ارجن کپور نے مزید لکھا کہ مجھے سپورٹ کرنے کیلئے میں آپ سبھی کا ایڈوانس میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، میں اپنی صحت کے بارے میں آپ سبھی کو معلومات دیتا رہوں گا ۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بولی وڈ کی متعدد شخصیات کورونا وائرس کی زد میں آچکی ہیں ، جن میں امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن ، ایشوریہ رائے بچن وغیرہ شامل ہیں ۔

تازہ ترین