• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو ملازمہ زہرہ تشدد قتل کیس ہمارے لیے اہم ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ زہرہ تشدد اور قتل کیس ہمارے لیے بہت اہم اور ٹیسٹ کیس ہے۔

شیریں مزاری نے جوڈیشل کمپلیکس میں زہرہ تشدد اور قتل کیس پر وکلاء سے بریفنگ لی اور کہا کہ چائلڈ لیبر سے متعلق حکومت نے قانون بنایا ہے، 14 سال سے کم عمر بچہ یا بچی گھریلو کام کیلئے ملازم نہیں رکھ سکتے۔


انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ مقدمہ میں انصاف ہونا چاہیے، قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

شیریں مزاری کاکہنا تھا کہ زینب الرٹ ایپ پر شکایات درج کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین