وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں میں لوکل گورنمنٹس کو کمزور رکھ کر عوام کا نقصان کیا جاتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے کے منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے، رواں مالی سال میں 9 ڈویژن کو 36 ارب سے زائد کے فنڈز کا اجراء کیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ چھوٹے شہروں میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے گی۔