صوبہ خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ثناء اللّٰہ عباسی نے جنوبی وزیرستان میں 8 نئے پولیس تھانوں کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ تھانوں کے قیام سے امن میں بہتری آئے گی۔
آئی جی پی خیبرپختونخوا ثناء اللّٰہ عباسی نے 8 نئے تھانوں اعظم ورسک، تھانہ شکئی، مکین، توئے خلہ، اسپین وام اور سراروغہ کا افتتاح کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے سپاہیوں کا کم وقت میں بہت اچھا کردار رہا ہے ۔
ثناء اللّٰہ عباسی نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکاروں کو سرٹیفیکٹ بھی دیئے۔
آئی جی پی نے گورنمنٹ ہائی اسکول وانا میں بچوں کو لیکچر دیدیا، وانا پریس کلب کا خصوصی دورہ کیا اور قبائلی عمائدین کے ساتھ بھی ملاقات کی۔