• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5امیر ترین پاکستانی اداکاروں میں علی ظفر سرفہرست ہیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری انڈسٹری کے 5 امیر ترین اداکاروں میں سرفہرست علی ظفر ہیں،علی ظفر صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ بھارت کے بھی مقبول ترین گلوکار ہیں۔علی ظفر کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار روپےہے۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ سے بھلا کون ناواقف ہو سکتا ہے۔

ماہ نور بلوچ کا شمار بھی پاکستان کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی سالانہ آمدنی 1 کروڑ 67 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔ 

پاکستان کی مشہور ترین اداکارہ مہوش حیات کا شمار بھی پاکستان کے امیر ترین اور سب سے زیادہ پیسے لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔مہوش حیات کی سالانہ آمدنی تقریباً 40 ہزار ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 67 لاکھ 2 ہزار روپے بنتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کا شمار بھی امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔اداکار کی سالانہ آمدنی تقریباً 40 ہزار ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 67 لاکھ 2ہزار روپے بنتے ہیں۔ ماورہ حسین پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معروف ترین نام ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ماورہ حسین کی سالانہ آمدنی تقریباً 25ہزار ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 41لاکھ88ہزار 750روپے بنتے ہیں۔

تازہ ترین