• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، عوام ذمہ داری محسوس نہیں کر رہے، نوشین حامد


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’ جیو پا کستان‘‘ میں پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر عوام اپنی ذمہ داری محسوس نہیں کر رہے،کرنل قاسم شاہ نے کہا کہ دشمن ملک نے افغانستان میں بکھرے ہوئے دہشتگردوں کو اکھٹا کر کے ہمارے ملک کے خلاف استعمال کیا ہے،پارلیمانی سیکریٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ ہم 2.9ملین ٹن کی گندم در آمد کر رہے ہیں ۔ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وا ئرس کے مو ضوع پر پارلیمانی سیکریٹری صحت نو شین حامد نے کہا کہ ہر آ نے والے دن کو رونا وائر س سے متاثر ہونے والے افراد میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد نہ کیا گیا تو کورونا وا ئرس سے متاثرہونے والے افراد میں مزیداضا فہ ہو گا جو ایک شدید خطرے کی علامت ہے۔نوشین حامد نے کہا کہ احتیاطی تدابیر میں چہرے پر ماسک لگانا سب سے اول ہے ۔ عوام اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کر رہے، اس بنا ء پر حکومتی اقدامات یہی ہوں گے کہ کس طرح SOPʼsکو نافذ کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت NCOC کی طرف سے متعین کی گئی SOPʼs پر جلد ہی سختی سے عمل در آمد کروائے گی ۔ اس سلسلے میں جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین