• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی نندن رہائی، فوج کی وضاحت کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہتی، شاہ محمود

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے ابھی نندن کے بارے میں بیانات کے بعد ناقص کارکردگی پر ہٹائے گئے بھارتی ایئر چیف بھی بول پڑے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ابھی نندن کی رہائی سے متعلق وضاحت کے بعد مزید کوئی گنجائش نہیں رہتی، پہلے ہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا اور اس کے بعد تنائو میں کمی لانے کیلئے اقدامات کیے اسے کہتے ہیں “دانشمندی‘‘۔ بدقسمتی سے اگر اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جائیں گی تو اس سے سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی جو انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وضاحتی بیان سے تو یہی تاثر ملتا ہے کہ ایاز صادق نہ چاہتے ہوئے کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل گئے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

تازہ ترین