• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ‘سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن میں تنازع

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ میں سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن میں تنازع کھڑا ہوگیا ‘سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مؤقف اختیار کیا کہ سی پیک آرڈیننس ختم ہوچکا۔

ایک شخص کو این آر او دینے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ وزیر اطلاعات نے اپوزیشن پر دشمن کا بیانیہ اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ذاتی مفاد بچانے کے لیے ملکی سکیورٹی کو دائو پر لگایا ہوا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی بل 2020ء پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا اپوزیشن نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کے آرڈیننس ختم ہونے کے باوجود کام جاری رکھنے اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کو نیب سے استثنیٰ دینے کے بل پر سوالات اٹھادئیے۔

تازہ ترین