• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تُرک صدر کی دھمکیوں کو نہیں مانیں گے، فرانس

پیرس(جنگ نیوز )فرانس کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ان کا ملک ترک صدر رجب طیب اردگان کی تنقید کے باوجود اسلامی انتہاپسندی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیبریئل اتل نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس تُرک صدر کی عدم استحکام کی کوششوں اور دھمکیوں کو نہیں مانے گا۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ’فرانس اپنے اصولوں اور اقدار کو کبھی ترک نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچر کے قتل کے بعد فرانس کے اسلامی تشدد کے خلاف موقف پر ’ایک مضبوط یورپی اتحاد‘ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین