• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، ابوظہبی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 100 فیصد ملکیتی حقوق دینے کا بل پاس

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)دبئی اور ابوظہبی نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے غیر ملکیوں کو اہم حقوق دینے کا بل پاس کرلیا گیا۔اطلا ق 122 شعبوں پر ہوگا،پہلےسرمایہ کاروں کو کاروباری اداروں کی 49 فیصد تک ملکیت کی اجازت تھی،ابوظہبی میں نیا قانون پاس جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنے کاروبار کے100 فیصد ملکیتی حقوق فراہم کرتا ہے۔ قانون سے وہ غیرملکی کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے کم سے کم 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کی ہوگی۔ اس کا اطلا ق زراعت اور صنعت سمیت 122 شعبوں پر ہوگا۔ اس سے قبل غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروباری اداروں کی 49 فیصد تک ملکیت کی اجازت تھی۔

تازہ ترین