• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کاستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ایک ہفتے بعد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا میں گزشتہ روز سماعت ہوئی ۔سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے 36 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپر انے ڈیزل اوراور فرنس آئل سے مہنگی پیداوار پر سوال اٹھا دیئے۔ چیئرمین نیپرا نے اس موقع پر کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ 26 دن تک بند رہا، 660 میگاواٹ کا بہترین صلاحیت والا سستا پلانٹ کیوں بند رکھا گیا؟ نیپرا حکام نے اس موقع پر کہا کہ ساہیوال کول پلانٹ بند نہ ہوتا تو صارفین کو ڈھائی ارب روپے کا ریلیف ملتا۔

تازہ ترین