پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے 12 ربیع الاول کے موقع پر امتِ مسلمہ اور پاکستانی قوم کو عیدِ میلاالنبی ﷺ کا تہنیتی پیغام دیا ہے۔
لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے سینئر وزیرِ پنجاب عبدالعلیم خان نے 12 ربیع الاول کے موقع پر امتِ مسلمہ اور پاکستانی قوم کو یہ تہنیتی پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن رہبرِ انسانیت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد کی یاد دلاتا ہے۔
سینئروزیرِ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ خاتم النبیین ﷺ کی حیاتِ مبارکہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم سب فلاح پا سکتے ہیں۔