پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ نواز شریف سے شروع اور ختم ہوتا ہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شریف فیملی کو تیس سال سے توڑنے اور کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر مشرف نواز اور شہباز میں دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کرچکا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہان صاحب ایک مذہبی تقریب کو سیاست کے لیے آپ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے سوال کیا کہ کیا فواد چودھری کا پلوامہ حملے کا اعتراف محب وطن شہری ہونے کا ثبوت ہے؟