ملتان میں ممتاز آباد کے علاقہ میں 12 ربیع الاوّل کے سلسلہ میں بڑی دیگ میں کئی من سوجی کا حلوہ تیار کیا گیا۔
ملتان میں آستانہ فرید ممتاز آباد میں بڑی دیگ میں 300 کلو سوجی، 300 کلو گھی، 300 کلو چینی، 30 کلو بیسن، 10، 10 کلو کشمش، بادام، کاجو، 4، 4 کلو کھوپرا اور چھوارے ڈال کر سوجی کا حلوہ تیار کیا گیا۔
حلوہ تیار کرنے والے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ حلوے کی دیگ کو سیکڑوں افراد میں تقسیم کیا جائے گا، اس بار دیگ میں الیکٹرک چمچ نصب کر دیا گیا ہے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ لکڑی کا چمچ کئی گھنٹے تک گھمانے پر دیگ کی تیاری میں کئی گھنٹے صرف ہونے کے ساتھ چمچ چلانے والے افراد بھی تھک جاتے تھے۔
حلوے کی تیاری کے دوران ہی حلوہ لینے والوں کی بڑی تعداد دیگ کے پاس جمع ہو گئی، نماز جمعہ کے بعد حلوہ تقسیم کیا گیا۔