امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ توہینِ رسالت پر پوری قوم فرانس کے صدر میکرون اور شیطانی ایجنٹوں کی مذمت کرتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ فرانس کے ساتھ تمام تجارتی معاہدے ختم کئے جائیں اور فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔
سراج الحق نے مسلم ملکوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سفیر فرانس سے واپس بلوالیں۔