• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپين کے شہر بارسلونا ميں کورونا کی دوسری لہر پر دوبارہ سے پابنديوں کےخلاف مظاہرين کی بڑی تعداد سڑکوں پر آگئی اور احتجاج کيا۔

احتجاج کے دوران پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپيں بھی ہوئيں جبکہ پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گيس کا استعمال بھی کيا۔

جھڑپوں میں 24 مظاہرين زخمی ہوگئے جبکہ پوليس نے 12 مظاہرين کو گرفتار کرليا۔

اسپين ميں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے پر 300 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن کے خلاف اٹلی میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جس دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تازہ ترین