• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار علی خان برطانوی فلم میں اہم کردار ادا کریں گے

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار علی خان برطانوی فلم ’مغل موگلی‘ میں اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے، یہ فلم 30 اکتوبر کو برطانیہ اور آئرلینڈ کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم ’مغل موگلی‘ میں نامور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان عرف ’رِض احمد‘ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

’مغل موگلی’ کے حوالے سے علی خان کا کہنا ہے کہ مغل موگلی کی کہانی ایک پاکستانی نژاد برطانوی ’ریپر‘ کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے میوزک کیریئر کے اہم موڑ پر موذی بیماری کا شکار ہو جاتا ہے۔

View this post on Instagram

Mogul Mowgli..in cinemas from the 30th of October @pulsefilms

A post shared by Alyy Khan (@alyykhanofficial) on


علی خان کا کہنا ہے کہ میری برطانوی فلم ایک براؤن فیملی کی کہانی ہے جو لندن میں رہتی ہے۔ اِس فلم میں دِکھائے جانے والے واقعات تو برطانیہ میں رونما ہوتے ہیں لیکن جس سوچ کی بات کی جا رہی ہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں پائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اُن کی یہ فلم، فلم بینوں کو جذباتی سطح پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

’مغل موگلی‘ کا اسکرپٹ ہدایت کار بصام طارق اور رِض احمد نے مل کر لکھا ہے۔


کراچی میں پیدا ہونے والے پاکستانی نژاد امریکی بصام طارق  ’مغل موگلی‘ سے پہلے کئی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلمیں بنا چکے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہی ہیں۔

تازہ ترین