• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان جعفر23 سال پہلے کیسے دِکھتے تھے؟

پاکستان کے نامور اداکار عدنان جعفر نے اپنی 23 سال پرانی تصویر شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے 46 سالہ عدنان جعفر نے کیپشن میں لکھا کہ ’23 سال پرانی یادگار تصویر۔‘

View this post on Instagram

Jawan launda 23yrs throwback

A post shared by Adnan Jaffar (@adnan.jaffar) on



عدنان جعفر نے رواں برس معروف امریکی ٹی وی سیریز ’ہوم لینڈ ‘ میں پاکستانی آفیسر کا کردار ادا کر کے پاکستانی شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

پاکستانی نژاد امریکی یا برطانوی اداکاروں کو تو ہم ہالی ووڈ پروڈکشن میں دیکھتے ہی رہتے ہیں لیکن پاکستان کے مقامی باشندے کا ایک معروف ٹی وی سیریز میں کاسٹ ہوجانا قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

رواں سال فروری میں شروع ہونے والے ہوم لینڈ کے آٹھویں اور آخری سیزن کی نویں قسط بعنوان ’اِن فُل فلائٹ‘ نے پاکستانی شائقین کو اس وقت حیرت میں مبتلا کردیا کہ جب انہوں نے اپنی پسندیدہ ٹی وی سیریز میں پاکستانی آفیسر کا کردار عدنان جعفر کو نبھاتے دیکھا۔

فلم ’پراجیکٹ غازی‘ میں ولن بننے والے عدنان جعفر پاکستان کی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں جو مختصر عرصے میں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں سے شوبز انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب رہے۔

عدنان جعفر پاکستانی فلم منٹو، جلیبی، پرواز ہے جنون، پروجیکٹ غازی، پنکی میم صاحب سمیت کئی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرچکے ہیں۔

جیو فلمز اور ہمدان فلمز کے اشتراک سے بننے والی ٹیلی فلم ’لعل‘میں بھی عدنان ایک ملٹری آفسر کا کردار ادا کرچکے ہیں۔

نجی چینل سے نشر کئے جانے والے ڈرامے ’رسوائی‘ میں عدنان ڈاکٹر فیروز کے کردار سے انہیں کافی مقبولیت ملی۔

تازہ ترین