• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر کتب خانے بند کرنے پر اُن کے مالکان کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں دُنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے تو وہیں فرانس بھی لاک ڈاؤن کی زد میں ہے جس کے نتیجے میں دیگر کاروبار کے ساتھ ساتھ  کتب خانے کھولنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

کتب خانوں کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اُن کے مالکان کا کہنا ہے کہ کتب خانوں کی بندش سے ناصرف ان کے مالی مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ گھروں میں قید شہری بھی کتب خانے جاکر مطالعہ کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

کتب خانوں کے مالکان نے مطالبہ کیا کہ کتب خانوں کو بھی میڈیکل اسٹورز کی طرح لاک ڈاؤن کے دوران بندش سے مستنی کیا جائے۔

تازہ ترین