• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ نے اداروں پر تنقید کا وتیرہ بنا لیا، راجہ بشارت

پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون نے اداروں پر تنقید کا وتیرہ بنا لیا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت نے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ ایک سازش کے ذریعے اداروں کو ہر کام میں ملوث کر رہے ہیں۔

وزیرِ قانون پنجاب نے مزید کہا کہ یہ لوگ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تمام اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔


راجہ بشارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لوگ اداروں کو دباؤ میں لا کر اپنی کرپٹ قیادت کو بچانا چاہتے ہیں، ان کی کوئی سازش اور کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

تازہ ترین