• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی فیکٹری بند ہونی چاہیے، حافظ حمداللّٰہ

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما سینیٹر حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی فیکٹری بند ہونی چاہئے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔


جے یو آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی اخلاقی حیثیت کھو چکی ہے جبکہ کٹھ پتلی جمہوریت کو ہم قبول ہی نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل صاف و شفاف اور فوری الیکشن میں ہی ہے۔

تازہ ترین