• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ: پہلے دن بیٹسمین برسے تو بولر خوب گرجے


قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز بیٹسمین برسے تو دوسری طرف بولر بھی خوب گرجے۔

سدرن پنجاب کے خلاف بلوچستان کے عمران فرحت اور عمران بٹ کے درمیان 200 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

دوسری طرف ناردرن اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ کے پہلے روز 13 وکٹیں گرگئیں۔

سندھ نے خیبرپختونخوا کے خلاف پہلے دن فواد عالم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 6 وکٹ پر 245 رنز بنالیے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سدرن پنجاب اور بلوچستان کے میچ میں 6 وکٹ پر 297 رنز بنالیے۔


سدرن پنجاب نے نو ٹاس قانون کے تحت پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، عمران فرحت اور عمران بٹ نے دوسری وکٹ کے لیے 200 رنز کی شراکت قائم کی۔

عمران فرحت 100 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے تو عمران بٹ 92 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، کھیل کے اختتام پر کپتان یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

نیشنل بینک پاکستان (این بی پی) اسپورٹس کمپلیکس میں دوسرے راؤنڈ کا پہلا دن بولرز کے نام رہا، جہاں مجموعی طور پر 13 وکٹیں گریں۔

دن کے اختتام پر ناردرن نے اپنی پہلی اننگز میں سینٹرل پنجاب کے 159 رنز کے جواب میں 3 وکٹ پر 116 رنز بنالیے ہیں۔

سینٹرل پنجاب کی اننگز میں اسپنر نعمان علی نے 4 جبکہ رضا حسن نے 3 اور وقاص احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر سندھ نے خیبر پختونخوا کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 245 رنز بنالیے۔

فواد عالم نے گزشتہ میچ کی پہلی اننگز کی طرح اس بار بھی سنچری تو نہ بنائی مگر وہ 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

دن کے اختتام پر سندھ کے کپتان سرفراز احمد 68 اور میر حمزہ کی جگہ ٹیم میں جگہ بنانے والے سہیل خان 7 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں۔

تازہ ترین