• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے: حارث سہیل آؤٹ، حیدر علی اِن

راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے اسکواڈ سے حارث سہیل آؤٹ اور نوجوان حیدر علی کو شامل کرلیا گیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کے لیے 15 رکن قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، جس میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے حارث سہیل جو ان فٹ ہوگئے ہیں، کی جگہ نوجوان حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


مصباح الحق کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، اوپنر امام الحق، عابد علی، فخر زمان، مڈل آرڈر میں حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

لوئر مڈل آرڈر میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، عماد وسیم اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بولنگ لائن میں شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض، حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے ہیں جبکہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، انہیں دوسرے میچ بھی آرام دے رہے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلاجائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین