• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ میں اختلافات، 2 ایم پی اے پارٹی بیانیے کے مخالف، قادر بلوچ بھی ناراض

لاہور،کوئٹہ (نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں) ایاز صادق کے قومی اسمبلی میں دیئے گئے بیان اور پارٹی بیانیہ کو لیکر مسلم لیگ (ن) میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ 

سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، جبکہ صوبائی اسمبلی کے رکن نشاط خان ڈاہا اور ایم پی اے غیاث الدین نے بھی پارٹی بیانہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور ایاز صادق اپنے بیان کی تردید کریں۔ ن لیگ بلوچستان کےصدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کیا ہے اور وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے کے بعد مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اختلافات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اختلاف سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا جبکہ (ن) لیگ کی مرکزی قیادت نے ثنا اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ بلوچستان کےصدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کیا ہے اور وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا ہےکہ جعفر مندوخیل کو صوبائی صدربنانےکی بات محض افواہ ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اختلاف سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا جب کہ (ن) لیگ کی مرکزی قیادت نے ثنا اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ بلوچستان کےصدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کیا ہے اور وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا ہےکہ جعفر مندوخیل کو صوبائی صدربنانےکی بات محض افواہ ہے۔ 

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ اختر مینگل اور ثنااللہ زہری کے درمیان تنازع ہے اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے۔ 

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) غیاث الدین نے اپنی ہی پارٹی کے موقف کی مخالفت کردی۔ شکر گڑھ سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی علامہ غیاث الدین نے کہا ہے کہ پاک فوج امن کی ضمانت ہے۔ غیاث الدین نے کہا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے غلط بیان دیا، اس بیان پر ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین