• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے ون ڈے میں پاکستان فاتح، دوسرا میچ آج راولپنڈی میں ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیدی، زمبابوے کی کمزور ٹیم کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم یقینی شکست سے بال بال بچ گئی، ایک موقع پر جب برینڈن ٹیلر نے سنچری اسکور کی تو میزبان ٹیم کو شکست کا سامنا تھا لیکن تجربہ کار وہاب ریاض اور نوجوان شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے پاکستان کو 26رنز کی فتح دلوادی۔

دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل اتوار کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ حیدر علی اور افتخار احمد کی جگہ خوش دل شاہ کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔میچ دن بارہ بجے شروع ہوگا۔زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بیٹسمین حارث سہیل کی شرکت مشکوک ہے۔

حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کی شمولیت کا امکان ہے۔حیدر علی نے دو ماہ قبل انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلا تھا۔حارث سہیل پہلے میچ میں71 بنا کر گروئن انجری کا شکار ہوئے تھےہپنڈی بوائے حیدر علی اتوار کو ہوم گراونڈ پر ون ڈے ڈیبیو کریں گے۔

قبل ازیں پہلے میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم آخری اوور میں 255 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔

تازہ ترین