کراچی (جنگ نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ایڈووکیٹ عبدالطیف آفریدی کا پہلا خصوصی انٹرویو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں اتوار کی شب 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ پروگرام کے میزبان سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
حج کے خواہشمند افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات ختم ہوگئیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں ریگولر بینچز کا نیا روسٹر جاری ہو گیا۔
بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔
بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلا‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔
کراچی میں شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھر کے باہر کھڑی خاتون نے ہمت دکھا کر لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی۔
گینگ وار ملزم وصی اللّٰہ لاکھو کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا اپنے دور اقتدار میں امریکی معیشت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024 میں امریکا میں بیروزگاری کی شرح 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پر آئی۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی اور اس کے سبب 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں، 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
ہنگو کی تحصیل ٹل سے کرم کے لیے چالیس سے زائد مال بردار ٹرک آج بھی روانہ نہ ہوسکے۔
میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی۔