• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،اورنج لائن ٹرین میں آوارہ شرارتی نوجوانوں کا راج، فیملیز اور خواتین سے بدتمیزی کی شکایات عام

لاہور (نسیم قریشی ) اورنج لائن میٹرو ٹرین میں آوارہ شرارتی نوجوانوں مردوں کا راج، فیملیز اور خواتین سے بدتمیزی کی شکایات عام ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹائون تک 26 سٹیشنز پر کامیابی سے چلائی جا رہی ہے مسافروں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاو پر جہاں اضافہ ہو رہا ہے وہاں پر ٹرین میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق پاکستان کی پہلی میٹرو ٹرین میں بھی مرد و خواتین کے ایک ساتھ سفر کرنے کی پالیسی کا ناجائزہ فائدہ اٹھاتے ہوئے آوارہ نوجوانوں کی جانب سے بدتمیزی اور ہلڑ بازی عام ہو گئی ہے۔ ٹرین میں ڈسپلن قائم رکھنے کیلئے کسی بھی سیکورٹی یا ٹرین کے اہلکار کے نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ نوجوانوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔

تازہ ترین