• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی ارکان و ممبران نے چوتھے روز ڈاؤ میڈیکل کالج کا دورہ کیا پہلے سے کیمپس میں موجود ملازمین کی بڑی تعداد نے استقبال کیا ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ لے کر اپنے جائز مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اس دوران وائس چانسلر صاحب بھی وہاں سے گزرے لیکن انہوں نے ملازمین کے دیرینہ جائز مطالبات کیلئے کوئ بات نہیں کی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان و ممبران نے ڈاؤ میڈیکل کالج کے مختلف ڈپارٹمنٹ اور شعبہ جات کا دورہ کیا اور ملازمین سے ملاقاتیں کی انہیں مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ سے متعلق اگاہی دی اور بازوں پر سیاہ پٹییاں باندھی اور ملازمین کو 2 نومبر کے مرکزی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاؤ یونیورسٹی ملازمین نے جائز مطالبات سے متعلق اگاہی مہم کو بے حد سراہا اور بہرپور تعاون و شرکت کی یقین دہانی کرائ ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے ایک دفعہ پھر یونیورسٹی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ ہم نے تمام جائز مطالبات تحریری صورت میں کئی دفعہ دئیے ہیں اور ملاقات کیلئے بھی درخواست کی ہے اب احتجاج کی تمام زمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

تازہ ترین