• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم قیمت 1600 والا لالی پوپ اپنے پاس رکھیں، پرویز الٰہی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہےکہ گندم قیمت2400روپے من‘1600والا لالی پوپ اپنے پاس رکھیں،قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے نارروال سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں اور سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ چوہدری محمد احمد سنگھراں اور تحریک لبیک کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چوہان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر افضال ورک‘ رانا استخار‘ ناصر اقبال خان‘ ملک شکیل اعوان ایڈووکیٹ‘ یونس ملک‘ محمد شہزاد ایڈووکیٹ‘ سلمان قریشی ایڈووکیٹ اور مخدوم نسیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ یوکرائن کا کسان تو خوشحال ہو اور ہمارے کسان بے حال‘ قیمت 2ہزار فی چالیس کلو ہی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ سندھ حکومت کے عمل کرنے اور نیشنل اسمبلی کے جن ممبران نے گندم کی امدادی قیمت 2ہزار مقرر کرنے کی آواز اُٹھائی اُن کا شکریہ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ1600 والا لالی پوپ اپنے پاس رکھیں کسی اور کام آئے گا اس وقت گندم کی مارکیٹ میں قیمت 24 سو روپے فی چالیس کلو ہے۔

تازہ ترین