لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمدشہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کوآج ( پیر) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ شہباز شریف اور حمزہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج ہوگی۔مسلم لیگ(ن) نے تمام عہدیداروں، اراکین اسمبلی اور کارکنان کو قیادت سے اظہاریکجہتی کے لئے احتساب عدالت پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔