• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمبر علی خان، نواب سردار خان کے گھروں میں چھاپے کیخلاف ہڑتال

قمبرعلی خان(نامہ نگار) قمبر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور چانڈیو قبیلہ کے سردار نواب سردار خان چانڈیو او ر انکے بھائی ایم پی اے برہان خان چانڈیو کی رہائشگاہ پر پولیس چھاپے کیخلاف سندھ چانڈیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج قمبر میں مکمل طور پر ہڑتال رہی۔ شہر کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز، شاہی بازار، صرافہ بازار، ریشم گلی، اناج منڈی، ہوٹلیں اور دیگر کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔اس موقع پر ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا جسکے شرکاء شہر کے مختلف روڈوں سے احتجاجی مارچ کرنے کے بعد مین شہداء چوک پر دھرنہ دیا۔

تازہ ترین