کوئٹہ(نمائندہ جنگ)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا‘پی ڈی ایم کی جماعتیں پاکستان کے لئے نہیں اپنے اقتدار کیلئے سراپا احتجاج ہیں ،گیارہ جماعتوں کا ایجنڈا صرف حکمرانوں کو اقتدار سے نکالنا ہے ، ہم نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں‘لاپتہ افرادکو سیاست کیلئے استعمال نہیں کیا‘پاک سرزمین پارٹی نظام کو بدلنے کی سیاست کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں پاک سرزمین پارٹی کے ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تمام لاپتہ افراد عمران خان کے 2 سالہ دور میں غائب نہیں ہوئے بلکہ یہ لوگ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں غائب ہوئے ،ہم نے کبھی لاپتہ افراد کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کیا۔