• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن: سمندری طوفان کے باعث تباہی، 7 افراد ہلاک

سمندری طوفان گونی Goni فلپائن کے جنوبی حصے سے ٹکرا گیا، طوفانی ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، چھتیں اُڑ گئیں، کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

فلپائن کے جنوبی علاقے بکول سے ٹکرانے والے سمندری طوفان گونی کے نتیجے میں شدید بارشوں کے بعد مختلف صوبوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔


جنوبی ریجن سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹائیفون کی شدت کم ہوگئی ہے، لیکن منیلا کی جانب رخ کرنے والے طوفان کی شدت دوبارہ بڑھ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

طوفان کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں سے ساڑھے تین لاکھ افراد عارضی مراکز میں منتقل کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین