• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو بکتر بند میں لانے کا حکم وزیر اعظم دیتےہیں، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی دہشت گردی نیب عدالت میں نظر آئی، وہ آئی جی کو فون کرکے شہباز شریف اور حمزہ کو بکتر بند گاڑیوں میں لانے کا کہتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں کہ منصوبے کرپشن سے بنے ہیں، تو پھر اُنہیں استعمال نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ شہباز شریف کے دور میں بنائے گئے منصوبوں پر تختی کیوں لگاتے ہیں، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا وزیراعظم حکم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بکتر بند گاڑی کی تصویر منگوالیں، اب ووٹ چور اس میں بیٹھیں گے۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے وزیر داخلہ کے ذریعے دہشت گردی کروا رہے ہیں، عمران خان صاحب آپ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ یہ فاشسٹ سوچ اور غنڈہ گردی ہے۔ 

تازہ ترین