• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالائق لاڈلے قانون سازی بھی نہیں کرسکتے: مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق لاڈلے قانون سازی بھی نہیں کرسکتے، ایف اے ٹی ایف قوانین پر نظرثانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے سوشل میڈیا پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس کمیٹی کی منظوری ایوان نے دی تھی۔

انہوں نے شبلی فراز کو مخاطب شبلی صاحب کیا اسپیکر صاحب نے این آر او مانگا تھا؟ پورے ایوان نے این آر او مانگا تھا؟

اس سے قبل شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ  تاریخ گواہ ہےکہ ہر بار مسلم لیگ نون کی قیادت نے قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔

شبلی فراز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دستاویزات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نون لمیٹڈ ڈیمانڈ کررہی تھی کہ این آر او کس نے مانگا۔

تازہ ترین