وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ19 کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں تعلیمی اداروں کی بندش اور ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حکام وزیراعظم کو کوویڈ19 کی تازہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کل ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش، ایس اوپیز سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔