• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن وزیراعظم کے غیر قانونی عمل کا نوٹس کیوں نہیں لیتا؟ آصف زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے استفسار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان کے غیر قانونی عمل کا نوٹس کیوں نہیں لیتا؟

اسلام آباد سے سابق صدر کے ترجمان نے بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ عمران خان گلگت بلتستان میں سیاسی تقریر کر کے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) عمران خان کے غیرقانونی عمل کا نوٹس کیوں نہیں لیتا؟


آصف زرداری نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا کا بھی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانا غیر قانونی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے وفاقی وزراء گلگت بلتستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان جانا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کرے۔

تازہ ترین