• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض چوہان نے مریم نواز کی حمزہ شہباز سےملاقات کو ڈرامہ قرار دےدیا


پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے شریف خاندان میں پھوٹ سے متعلق ان کی پیشگوئی غلط ثابت کرنے کے لیے حمزہ سے ملاقات کی، مریم نواز اپنے نام پارٹی رجسٹرڈ کرانے کے لیے مشورے کررہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم ابھی دودھ کے دانت نہیں نکال سکی، دسمبر کا مہینہ نہیں دیکھے گی۔

فیاض چوہان نے کہا کہ انہوں نے شریف خاندان میں پھوٹ کی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی، یہ ملاقات اس کا اثر زائل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔


انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں، وہ بکتر بند میں بیٹھنے سے ایسے انکار کررہے ہیں، جیسے عدالت نہیں، اپنی سالگرہ منانے جارہے ہوں۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ مریم نواز ایسی گفتگو اور بیانیے سے اجتناب کریں، ہماری سلامتی اداروں کی مضبوطی سے وابستہ ہے۔

تازہ ترین