مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی کام نہیں تھا کہ وہ گلگت بلتستان جائیں۔
شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ گلگت بلتستان صوبے کے حق میں ہیں، ایاز صادق نے اگر کوئی بات غلط کی تھی تو اسپیکر حذف کردیتے، جو نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ثنا اللّٰہ زہری کو جلسے میں شرکت کی دعوت اس لیے نہیں دی گئی کہ وہ ڈھائی سال سے ملک میں نہیں ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثنا اللّٰہ زہری پی ڈی ایم کا حصہ بھی نہیں ہیں، اس پر وہ ناراض ہوگئے۔