پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عبدالقادر بلوچ اگر جمہوری اور آئینی بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر بیٹھیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوہدری نثار کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، عبدالقادر بھی الگ ہوئے تو ان کی اپنی سیاست تباہ ہوجائے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عبدالقادر کو کئی سال سے جانتا ہوں، کسی موقع پر بھی عبدالقادر نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا، ان کی اپنی مرضی ہے وہ جو کرنا چاہیں، ان کو مبارک ہو۔