• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی مشہور عمارتیں فضا سے کیسی دکھائی دیتی ہیں؟

دنیا گھومنے کے شوقین افراد یقیناً تاریخی مقامات اور لینڈ مارک عمارتوں کو دیکھنے کے بھی خواہشمند ہوتے ہیں۔

ایسے میں جب ان کی یہ خواہش پوری ہوتی ہے تو پھر وہ ان عمارتوں کے مختلف زاویوں سے بننے والی تصویر کو اپنے دماغ میں سوچنے لگتے ہیں۔

لیکن یہ بات تو ایسے افراد کی ہے جو انھیں قریب سے دیکھتے ہیں لیکن اگر مجموعی طور پر بات کی جائے تو انٹرنیٹ پر ان لینڈ مارک عمارتوں کی تصاویر دیکھنے کے بعد ان کی فضا سے بننے والی شکل کو بھی دیکھنے کے خواہشمند ہوجاتے ہیں تاہم یہ تصاویر انٹرنیٹ پر آسانی سے دستیاب نہیں ہوتیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ نے دنیا بھر کی اہم عمارتوں میں سے چند کی ان کے بالکل اوپر سے تصویر لے کر جاری کیں جن میں ان عمارتوں کے بنانے والوں کی فنِ مہارت خود نظر آرہی ہے۔


اوپرا ہاؤس (آسٹریلیا)


اس عمارت کے ڈھانچے کو تیار کرنے والے ڈینش معمار یارن اڑزن کا کہنا تھا کہ یہ بناتے ہوئے میرے دماغ میں ایک چیز تھی کہ یہ عمارت ہر زاویے سے بہترین دکھائی دے۔

اس عمارت کی تعمیر کا آغاز مارچ 1959 میں ہوا جو 14 سال بعد سال 1973 میں مکمل ہوئی۔


دا گیرکن (انگلینڈ)


یہ عمارت لندن کی دوسری سب سے اونچی عمارت ہے جس کے ٹاپ پر پہنچنے کے لیے آپ کو 180 میٹر کی بلندی پر جانا ہوگا۔

اس عمارت کا ڈیزائن نورمین فوسٹر اور اروپ گروپ نے بنایا، اس کی تعمیر کا آغاز سال 2001 میں ہوا جبکہ صرف 2 سال کے قلیل عرصے کے بعد 2003 میں اس کی تعمیر مکمل کرلی گئی۔

یہ دفاتر کی عمارت ہے جس میں کام کرنے کا آغاز سال  2004 میں ہوا تھا۔


ایفل ٹاور (فرانس)


آج کی دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والا شاید ہی کوئی انسان موجود ہو جو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ایفل ٹاور کے بارے میں نہ جانتا ہو۔

اس کا ڈیزائن اسٹیون سووسٹر نامی ایک معمار نے بنایا جبکہ گستاوی ایفل نامی آرکیٹیکٹ کی کمپنی نے اس کی تعمیر کی اور ان کے ہی کے نام پر اس شاہکار کا نام بھی رکھ دیا گیا۔

اس لینڈ مارک کی تعمیر کا آغاز 1887 میں ہوا جسے 1889 میں مکمل کرلیا گیا۔



مجسمہ آزادی (امریکا)


امریکا کے ایک شہر میں موجود اس مجسہ آزادی (Statue of Liberty) کی تصویر سامنے آجائے تو فوراً ہی جواب دیا جسکتا ہے کہ یہ نیو یارک کی تصویر ہے۔

 اس مجسمے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جس میں ملک میں یہ موجود ہے اسے وہاں نہیں بلکہ فرانس میں تیار کیا گیا اور فرانس کے عوام نے 1886 میں اسے امریکی عوام کو تحفے میں دیا۔

امریکا کی آزادی کی یاد میں تیار اس مجمسے کو فرانسیسی مجسمہ ساز آگسٹے بارتھوڈی نے بنایا تھا۔


دی کولوسیئم


اٹلی کی دارالحکومت میں موجود اس پرانی عمارت کو دنیا کے قدیم عجائبات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

ادھوری دکھائی دینے والی اس عمارت کو سال 70 سے 80 کے دوران رومی بادشاہ نے تیار کیا تھا۔


تازہ ترین