• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوچھے ہتھکنڈوں کے پیچھے عمران کا ہاتھ ہے، حمزہ شہباز

لاہور(این این آئی، ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نئے پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے،اوچھے ہتھکنڈوں کے پیچھے عمران کا ہاتھ ہے، اڑھائی سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے، آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے،پاکستان اناڑی حکمرانوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے جسکی سزا عوام کاٹ رہے ہیں ،نااہلوں کا ٹولہ اپنی ناکامیوں اور نالائقیوں کو چھپانے کیلئے اداروں کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب پیشی کے موقع پرپارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تازہ ترین