پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) معروف سیاست دان فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلی پنجاب کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر یورپ بھر میں اورسیز پاکستانیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے عہدروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انہوں فردوس عاشق اعوان کو فون کرکے ان کو مبارک باد اور کہ یہ آپ کی خدمات کا عتراف ہے کہ آپ کو پنجاب میں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے آپ کے آنے سے یقین ہو گیا کہ آپ اپنی صلاحتوں کو بروکار لاتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی اعلی کارکردگی کو روشناس کرائیں گی اور عوام کو باور کرائیں گی کہ وزیر اعلی پنجاب پنجاب کے عوام کی بہتر انداز میں خدمت کررہئے ہیں۔