• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کیخلاف مقدمہ درج نہیں کروارہے، قاسم سوری

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان کے معاملہ پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کہا ہےکہ میں کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوں، ایاز صادق کیخلاف ہم تو مقدمے کا اندراج نہیں کروا رہے، مقدمے کی بات اگر وزراء کر رہے ہیں تواس سے ہمارا تعلق نہیں وہ کابینہ کا معاملہ ہے، ایاز صادق نے ایوان میں تقریر کی بطور پاکستانی وہ تقریر نہیں کرنی چاہئے تھی، ایاز صادق کی فلور پر کی جانے والی تقریر کو حذف کرنے کا علم نہیں، کیا پارلیمان میں کی جانیوالی تقریر کی بنیاد پر کیا مقدمہ ہو سکتا ہے؟ کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا مقدمے کا اندراج نہیں ہو سکتا تو ایاز صادق کے وکیل یہ بات عدالت میں کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین