کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 8 نومبر 2020 باغ جناح میں صرف کراچی نہیں پورے سندھ کا مقدمہ پیش کریں گے، عوام بلاتفریق رنگ، نسل، مذہب اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کراچی سمیت پورے سندھ کی آواز بننے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ حالات اتنے برے ہیں کہ عدالتیں فیصلہ دے رہی ہیں کہ اب اگر کسی ڈسٹرکٹ میں کتے نے کسی کو کاٹا تو ایف آئی آر ڈی سی کے خلاف کٹے گی۔ عوام بدترین حال میں رہنے پر مجبور ہیں،بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں۔ حکمران صرف کرپشن میں سرگرم ہیں۔