• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کے حکم پر پولیس کی کارروائی،آرزو فاطمہ بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے عدالت کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے آرزو فاطمہ کو بازیاب کرالیا، پولیس حکام کے مطابق آرزو فاطمہ کے اغواءکا مقدمہ فریئر تھانے میں والد راجہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے مطابق 13 اکتوبر کی صبح آرزو کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت اغواءکیا جب والدین اور بھائی کام پر گئے ہوئے تھے اور گھر میں تینوں بیٹیاں موجود تھی، جمیل نامی رشتےدار نے فون کرکے آرزو کی عدم موجوگی بتائی تھی ، معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ آرزو کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے ہیں، مقدمے میں آرزو کی عمر تیرا سال بتائی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آرزو فاطمہ کرسچن لڑکی ہے جسے مسلمان کرکے ایک شخص نے شادی کرلی تھی۔ لڑکی کے گھر والے آرزو کی عمر 13 سال بتا رہے تھے کہ ابھی انکی بیٹی بالغ ہی نہیں ہوئی اس کو اغواءکے بعد زیادتی کی گئی ، تاہم اس حوالے سے سول سوسائٹیز نے اسکی بازیابی کے لیے مظاہرے بھی کیئے تھے۔

تازہ ترین