• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا حملے میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتے، ویانا پولیس چیف

ویانا پولیس چیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ویانا میں ہونے والے حملےمیں ہلاک دہشتگرد کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتے۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے پولیس چیف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حملےمیں ایک خاتون سمیت 3 شہری ہلاک ہوئے اور حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں حکام نے ایک حملہ آور سمیت 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

ویانا پولیس کا کہنا تھا کہ ویانا میں 6 مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی ہے۔ حملہ آور رائفلوں سے مسلح تھے۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے کے قریب کیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ایک جیسے سفید رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہن رکھے تھے، بیگ لٹکائے ہوئے تھے اور منہ پر ماسک لگائے رکھے تھے۔

اس حوالے سے ویانا میں یہودی کمیونٹی تنظیم کا کہنا تھا کہ علاقےمیں کئی معبد ہیں جو کہ حملے کا ہدف نہیں تھے۔ حملے کا یہودی عبادت گاہوں سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا۔ معبد اور آفس بلڈنگ ایک ہی ایڈریس پر ہیں جو کہ حملے کے وقت بند تھے۔

تازہ ترین